فٹنس جم کھلوانے کیلئے ورلڈ فٹنس فیڈریشن پاکستان کا اہم اقدام
کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ اس کا مقابلہ کرنا ہے، فٹ رہ کر ہی قوقت مدافعت بڑھائی جاسکتی ہے۔ ورلڈ فٹنس فیڈریشن پاکستان نے جم کھولنے کیلئے پانچوں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو خط لکھ دیا۔
ملک میں لاک ڈاؤن نے فٹنس بھی چھین لی، کلب اور جمز بند، باڈی بلڈرز بھی پریشان ہوگئے۔ فٹنس جم کھولنے کے مطالبات میں تیزی آگئی۔
ورلڈ فٹنس فیڈریشن پاکستان نے پانچوں صوبوں کے وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیئے، فیڈریشن کے صدر وسیم قریشی کہتے ہیں کہ فٹنس سے ہی قوت مدافعت بڑھتی ہیں۔
انہوں نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ جم استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔ جم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے فٹنس انڈسٹری بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.